لاہور ( سپورٹس ڈیسک) مصباح الحق سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچ و چیف سلیکٹر جارح مزاج بلے باز کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں موقع دینے کے خواہش مند ہیں تاہم بلے باز کی ری ہیب پروگرام پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں فوری واپسی ممکن نہیں ۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کئی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے ۔