کراچی(سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کہتے ہیں کہ مصباح الحق ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں، ان کے تجربہ سے لڑکوں کو فائدہ ہوگا۔ سری لنکن ٹیم کی آمد خوش آئند ہے ۔قائداعظم ٹرافی کا کراچی میں دوسرا میچ سندھ اور کے پی کے کے درمیان کل سے شروع ہو گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد کی مصروفیت کے بعد سندھ ٹیم کے قائد اسد شفیق قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی کے لئے پر عزم نظر آئے ۔ کہتے ہیں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انھوں نے مصباح الحق کو کول قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف بہتر کھیلے گی۔