لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 میں شکست کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے متعلق میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ شاہد خان آفریدی کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ مصباح الحق کی سست بیٹنگ کے باعث ورلڈ کپ 2011 میں اچھا موقع گنوا دیا تھا۔