قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم لکڑی کے چودہ تابوت برآمد کرلیے ۔مصر میں کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت ہوئے ، قدیم اشیاء کی تلاش کیلئے کھدوائی کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا جہاں سے ماہرین کو 13 لکڑی کے تابوت ملے تھے ۔محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے لکڑی کے 13 تابوت ملنے کے بعد مزید کھدائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گزشتہ روز مزید چودہ تابوت دریافت ہوئے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈھائی ہزار سال قدیم ہے ۔