قاہرہ (این این آئی ، نیٹ نیوز ) مصر میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد زندہ جل گئے جبکہ 20 جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ مصر کے صوبے البحیرہ کے المواسیر علاقے میں تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ زحمیوں کو مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں لیکیج تیل چوری کرنے کی وجہ سے ہو ئی اور اسی وجہ سے آگ بھی لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔