قاہرہ( نیٹ نیوز) مصر میں عجیب و غریب ’’مخلوق ‘‘ نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ لوگ سر شام گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے لگے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایک عجیب و غریب مخلوق دکھائی گئی ہے جو ایک بڑے بچھو جیسی لگتی ہے ، کہا جا رہا تھا کہ یہ عجیب مخلوق مصر، لیبیا اور تیونس میں پائی جاتی ہے ۔مصر کے مقامی جریدے کے مطابق لوگوں میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ مصر میں یہ مخلوق بکثرت پائی جاتی ہے اور یہ بہت خطرناک بچھو ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخلوق کی شکل بچھو اور مکھڑی جیسی ہے لیکن اس کی ایک لمبی دم بھی ہے ۔