قاہرہ(اے ایف پی ) مصر نے عید پر دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آپریشن میں داعش کے 21دہشتگرد ہلاک کردیئے ۔شمالی سینا میں کارروائی کی گئی مصری فورسز نے قطر سے بھی 11 افراد کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرلیا ، وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گرد عناصر کے دو ٹھکانوں پر چھاپہ مارا،شمالی سینا گورنری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق علاقے میں درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 950 کے قریب مشتبہ عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔مزید براں وزارت داخلہ نے بتایا کہ مصری سیکیورٹی فورسز نے 11 افراد کو قطر میں مقیم الجزیرہ نیٹ ورک کے لئے میڈیا کے مضامین کی جعل سازی کے شبہ میں گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر کالعدم اخوان المسلمون گروپ کے ممبروں کے ساتھ مل کر ایسا مواد تیار کرنے کے بارے میں بتایا گیا جس میں ایک دستاویزی فلم بھی شامل ہے ۔