اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔مصری کمانڈر انچیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سکیورٹی، انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔