قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے پیٹ میں 7 ماہ سے موجود موبائل فون دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد نکال دیا۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک قصبے میں ایک شخص نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے مذاق میں موبائل فون نگل لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے سینے اور پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر ہسپتال لیجایا گیا اور معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اسکے پیٹ میں موبائل فون ہے۔مریض نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے سات مہینے قبل دوستوں کے کہنے پر یہ موبائل نگل لیا تھا۔