لاہور، فیصل آباد (سپیشل رپورٹر ، خصوصی رپورٹر ) مصری شاہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے نتیجے میں 65سالہ شخص زخمی ہو گیا ، سلطان پورہ کا محمد خالد اقبال پی آر سکول مصری شاہ جی ٹی روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، شہری تھانہ گیا تو پولیس نے کار روائی کرنے کی بجائے سائل کو تسلی دے کر ٹرخا دیا ۔زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں ضلعی پولیس نے کیمیکل ڈور تیار کر نے والے مافیا کے خلاف کارروائیوں کے دوران چار کروڑ کے لگ بھگ سامان کی برآ مدگی کرلی ، کیپٹن ریٹا ئرڈ محمد سہیل چوہدری کی طرف سے جاری کئے جانیوالے احکامات کے بعد ضلعی پولیس نے گذشتہ روز تک ڈیڑھ کروڑ رو پے مالیت کی کیمیکل ڈور ، پو نے دو کروڑ مالیت کی نائیلون کی برآ مدگی کی، 1 ہزار798 مقد مات کا اندراج کرتے ہوئے 1 ہزار949 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، جنکے قبضہ سے 2 لاکھ 32 ہزار554 پتنگوں کے ساتھ ساتھ 13 لاکھ79 ہزار740 کیمیکل ڈور کی گوٹیں اور چر خیاں برآ مد کی گئی ۔