لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر )انویسٹی گیشن پولیس مصطفی ٹاؤن کی کارروائی،11سالہ بچی عدیلہ 15گھنٹوں میں بازیاب کرکے انویسٹی گیشن پولیس مصطفی ٹاؤن نے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، بتا یا گیا ہے کہ گھریلو ملازمہ عدیلہ کے مالکان نے تھانہ مصطفی ٹاؤن میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا یا تھا۔بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی لیکن راستہ بھول جانے کی وجہ سے گم ہو گئی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو تلاش کیا۔