اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنے کااختیارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کودینے کی تیاری کرلی گئی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرزکا فکس مارجن ڈی ریگولیٹ کردیاجائیگا،پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے آئی ایف ای ایم ڈی ریگولیٹ کردیاجائیگا،ای سی سی کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنے کاحکومتی اختیارختم ہوجائیگا،انٹرنیشنل پریکٹس کے مطابق پاکستان بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی مختلف قیمتیں رائج ہوجائینگی،قیمتوں میں اضافے کے باعث عوامی تنقیدسے بچنے کیلئے یہ اقدام کیاجارہاہے ،شاہدخاقان عباسی نے سیکرٹری پٹرولیم کوگزشتہ ہفتے سمری تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔