لاہور(کلچرل رپورٹر)بھنگڑ سٹار مظہر راہی کے نئے گیت’’ جٹ ‘‘ کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ،ان کے مداحوں نے اسے کسی نامور فلم کا حصہ کرقرار دیدیا۔ اس ویڈیو میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے رہائشی بلال جٹھول اور مصطفے ٰ جٹھول نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے ۔دونوں نے پنجاب کے روایتی لباس شلوار قمیض اور سونے کی زنجیریں پہن کر ہتھیار اٹھا رکھے ہیں۔ گیت میں جیپ کا استعمال اور مظہر راہی کا مخصوص سٹائل ویڈیو کو مزید مقبولیت کی طرف لے جا رہاہے ۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح گیت کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ ویڈیو کے ڈائریکٹر سلیم خان ہیں۔گیت ’’جٹ ‘‘ کے بول بھی مظہر راہی نے لکھے ہیں ۔