مکرمی !یونیسکو کی رپور ٹ کیمطابق سکولوں سے باہر بچوں کے لحاظ سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ہے پنجاب میں 9ملین سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں ان 9.2ملین بچوں میں تقریبا 5.3 ملین بچیوں کی تعداد ہے اور باقی 4.17 ملین بچے ہیں تعلیمی اعتبار سے ضلع مظفرگڑھ میں خواندگی کی شرح 28.50% ہے جسمیں 24.10% دیہی اور 55.5% شہری آبادی پڑھی لکھی ہے ۔ عورتوں کا تعلیمی تناسب 14.8% جبکہ مردوں کا تعلیمی تناسب40.9% ہے ۔ضلع میں آبادی کے بڑھنے کی رفتار 3.38% (DCR-1998) ہے پنجاب کے 36 اضلاع میں سے مظفرگڑھ تعلیمی لحاظ سے 36ویں نمبر پر ہے اور بچوں کی کم عمر شادی کے لحاظ سے بھی پنجاب میں اس ضلع کا شمار پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔ اگر ضلع مظفرگڑھ میں 25A آرٹیکل کے مطابق بچیو ں کی سکولوں میں تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم بھی فراہم کی جائے تو ضلع میں کم عمر کی شادی سے بچیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ بے شک تعلیمی فقدان کی وجہ سے تعلیمی معیار پیچھے ہے مگر فیڈرل گورنمنٹ تمام صوبو ں کو تعلیم کی اہمیت اور خرچ کرنے پر ترغیب دے سکتی ہے تا کہ بچے اور بچیاں بہتر تعلیم حاصل کر سکیں بچیوں کی تعلیم نہ صرف معاشی خوشحالی اور آمدی کا زریعہ بنے بلکہ دوسرے سماجی پہلو ئوں جیسا کہ بچوں اور عورتوں کی صحت و زندگی کے لئے آبادی کو کم کرنے ، کم عمری کی شادی روکنے ، بچوں کے حقووق کی پاسداری ، عوروں کو گھراور کاروباری جگہ پر ماحول کی بہتر فراہمی اور خوشگواری اعتبار سے بھی اہم ہے۔ (کلیم اللہ قائمخانی جتوئی ضلع مظفرگڑھ)