کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ذاکراورعالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے ۔اہل خانہ کے مطابق طالب جوہری کئی روزسے زیرعلاج تھے ،انہیں اتوار کو طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال ۔منتقل کیا گیا، اہلخانہ کے مطابق وہ دل کے مرض میں مبتلا تھے ، ان کی عمر 81 سال تھی، ان کی میت کو امام بارگاہ انچولی منتقل کردیا گیا