لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) جامعہ ہجویریہ ، مرکز معارف اولیاء کے طلباء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ حاضرین مجلس نے دل کھول کر مدینہ فائونڈیشن اور ’’92‘‘ نیوز میڈیا گروپ کے لئے تعریفی کلمات ادا کئے ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد داتا دربار میں ہونے والے 13 ویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے 114طلبا کے علاوہ دیگر شرکاء محفل کو نما ز ظہر کی ادائیگی کے بعد ’’92‘‘ میڈیا گروپ کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا جسے حاضرین مجلس نے خوب سراہا اور تعریفی کلمات ادا کئے ۔