سویڈن (نیٹ نیوز)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی رائل سویڈش اکیڈمی میں ایک تقریب میں نوبل انعام برائے معاشیات کا اعلان کیا گیا جو بھارتی نژاد امریکی شہری ابھجیت بنرجی، فرانسیسی نژاد امریکی خاتون استھر ڈُفلو اور امریکہ ہی کے مائیکل کریمر نے جیتا۔نوبل کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین معاشیات کو یہ انعام دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات پر دیا گیا ہے ۔رائل سویڈش اکیڈمی کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کے لیے نئے اور قابل بھروسہ طریقہ کار متعارف کرائے ہیں۔ نوبل انعام کی اب تک کی تاریخ میں استھر ڈُفلو دوسری خاتون ہیں جنہیں معاشیات کے میدان میں نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ان سے قبل 2009 میں ایک امریکی خاتون ایلینز اوسٹرم کو معاشیات کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔