حضرت میاں شیر محمد شرقپوریؒ کی طبع غیور تھی۔ کسی بھی شخص کو کوئی خلاف شرح حرکت یا عمل کرتے دیکھتے تو برداشت نہ کر تے تھے۔ آستانہ شیر ربانی پر حاضری سے جو روحانی سرور اور سکون قلب زائر پاتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے محبت کرو۔ حلال روزی کمائو اور کھائو، رشوت سے بچو، دوسروں کا حق نہ کھائو، سودخوری سب سے بڑی لعنت ہے۔ آپ قرآن پاک اور درود شریف (درون خضری) پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید فرمایا کرتے تھے۔ آپ کے مزار اقدس پر کسی میلے ٹھیلے کا اہتمام نہیں کیا جاتا۔ صرف سنت رسولؐ کے مطابق سادہ دل نشین تبلیغی اجتماع ہوتا ہے اور دعائے خیر و برکت مانگی جاتی ہے۔ اس مرتبہ آپ کا عرس مبارک 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہو رہا ہے۔ یہ آپ کا پندرھویں صدی کے فیض عام ہے کہ بغیر کسی اشتہار یا اشاعت کے آپ کے عرس پر لاکھوں مریدین کی اولاد اور عقیدت مند حاضر ہوتے ہیں۔ (ذوالفقار اے شیخ لاہور)