لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبای ماحول اور معیشت بہتر کرنے کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کاوباری طبقہ کے تمام امور ایک ماہ میں حل کر دیے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام چیمبرز کے صدور اور متعلقہ سیکٹرز کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے اور معاشی پالیساں آئندہ بیس سال کے لئے بنائی جائیں اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار ادا کریں بڑے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور ایس ایم ایز سیکٹر سے بھی مشاورت کی جائے ۔انھوں نے کہاخاص طور پر اس وقت بلند شرح سود ایک بہت برا مسئلہ ہے اسے کم ترین سطح ہر لانا انتہائی ضروری ہے ۔موجودہ صنعتیں اس بلند ترین شرح سود پر کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے۔