اٹلانٹا( ویب ڈیسک) امریکہ میں کی گئی ایک سماجی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر محنت کشوں کی تنخواہوں یا معاوضوں میں صرف ایک ڈالر کا اضافہ بھی کردیا جائے تو اس سے خودکشی کی شرح میں 6 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ یہ مطالعہ امریکیوں پر کیا گیا ہے اور اس میں امریکی معاشرے ہی کو مدنظر رکھا گیا ہے لیکن وسیع تر تناظر میں، ضروری ترامیم کے ساتھ، اسے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی معاشی و معاشرتی صورتِ حال کے لیے آزمایا جاسکتا ہے ۔اٹلانٹا، جیورجیا کی ایموری یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں 1990 سے لے کر 2015 تک، امریکہ کی 50 ریاستوں میں بے روزگاری، کم سے کم تنخواہوں/ معاوضوں اور اس بارے میں حکومت کے پالیسی فیصلوں میں ردّ و بدل کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے طبقے میں خودکشی کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہر ایک لاکھ (100,000) پاکستانیوں میں سے 2.9 افراد سالانہ خودکشی کرتے ہیں۔ آبادی کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان میں خودکشی کرنے والوں کی ثابت شدہ سالانہ تعداد 6380 بنتی ہے ۔