مکرمی !کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کورونا کی وجہ سے شہر قائد کی معاشی سرگرمیاں مفلوج کو کر رہ گئی ہیں جبکہ سندھ حکومت مزید لاک ڈائون کی جانب بڑھ رہی ہے وفاق اور صوبے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام نااہل ہوچکے ہیں اس وقت پولیس اور رینجرز تو اپنا کام بھر پور طور پر انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان مزید معاشی بحران کا متحمل نہیںہوسکتا ہے اور ہم کئی سال مزید پیچھے جاسکتے ہیں اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو کاروبار کرنے میں ریلیف فراہم کریں کاروبار کے اوقات طے کر دیے جائیں لوگوں کو احتیاط کے طریقے بتا دیے جائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے مزید لاک ڈائون کرنے کے بجائے عوام کو کو احتیاط پر عمل کر تے ہوئے ان کو کاروبار کی اجازت دی جائے کراچی شہر کو مزید لاک ڈائون کی بھینٹ نہ چڑا یا جائے۔ (محمد اکرم خالد کراچی)