لاہور(کلچرل رپورٹر) معیاری ڈراموں کا فروغ آئندہ بھی جاری رہے گا،اعلی اور تاریخی ڈرامے پیش کرنا الحمرا کے پلیٹ فارم کا خاصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹر ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے الحمرامیں میوزیکل کامیڈ ی کھیل ’’دیوانہ بکارِخیش ہوشیار‘‘کی اختتام کے موقع پر اپنے تاثرات میں کیا،یہ ڈرامہ الحمرا کی ان روایات کا حصہ ہے جو کئی دہائیوں پر محیط ہے ، الحمرا عوام کے لئے ایسے کھیل پیش کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا جس میں معاشرہ میں مثبت رویوں کے فروغ پر زور دیا جاتا ہے ۔اس ڈرامے میں بھی کرداروں نے معاشرتی رویوں کومزاحیہ انداز میں موضوع بنایا ہے ، عوام کو سماجی اصلاح کی ترغیب دی گئی ہے ۔