اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی پولیس نے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی اور ریکارڈ کی گئی وڈیوز کی چوری کے الزامات کے تحت معروف ٹی وی آرٹسٹ حنا الطاف ، آغا علی اور پروڈکشن ٹیم کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑنے پرائیویٹ پروڈکشن کمپنی کی سی ای او نوشین آغا کی درخواست پرپولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ ٹی وی سیریل میں اداکاری کیلئے اداکارہ حنا الطاف کو 5 لاکھ جبکہ اداکار آغا علی کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کئے ، ڈائریکٹر اور پروڈکشن منیجر کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی مگر یہ لوگ رقم غبن کر کے کنٹریکٹ کے کاغذات و دیگر سامان چوری کرکے غائب ہوگئے۔