لاہور(شوبز ڈیسک) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 48ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی و صحافتی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ناصر کاظمی کی ادبی و صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کی وہ معروف ادبی جریدوں ’’ اوراق نو ‘‘ ’’ ہمایوں ‘‘ اور ’’ خیال ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے ۔