نئی دہلی ( 92 نیوز رپورٹ ) معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا۔ممبئی پولیس نے گزشتہ روز نقشہ نویس کو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں ارناب گوسوامی اور دیگر 2 افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں گزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹرانچیف اوراینکرارنب کوعبوری ضمانت دینے سے انکارکردیا، عدالت نے عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج کرنے کافیصلہ کرلیا، عدالت نے پولیس ریمانڈکامطالبہ مستردکرتے ہوئے ارنب کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔