لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار حسن جہانگیر نے بھی دوسرے فنکاروں کی طرح اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا ۔انہوں نے اپنے مشہور گیت ’’ہوا ہوا‘‘ کے نام سے یو ٹیوب چینل بنا لیا ہے ۔ انہو ں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آجکل کا دور سوشل میڈیا کا ہے کیونکہ اب بہت کم میوزک چینلز ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اپنے نئے گیت پیش کئے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ان دنوں مختلف ریکارڈنگ میں حصہ لے رہا ہوں تاکہ اپنے مداحوں کو بہترین میوزک پیش کر سکوں اور جلد اپنا نیا ویڈیو گانا ریلیز کروں گا ۔ان دنوں مختلف میوزک کنسرٹ شو میں حصہ لے رہا ہوں۔