لاہور(گوہر علی) معطل ہونے کے باوجود صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئر مین تاحال سرکاری پروٹوکول لے رہے یہ معطل اراکین نہ صرف سرکاری اجلاسوں میں شریک ہورہے ہیں بلکہ سرکاری وسائل بھی بھر پور انداز میں استعمال کررہے ہیں، معطلی کے دوران کسی وزیر،پارلیمانی سیکرٹری یا سٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئر مین نے سرکاری گاڑی یا رہائش کا استعمال ترک نہ کیا ،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطلی کے دوران سرکاری طو رپر اجلاس میں شریک ہوتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اثاثے جمع نہ کرانے پر اراکین کو معطل کیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق رکنیت معطلی کے دوران کوئی پنجاب اسمبلی کا رکن تصور نہیں ہوتا اس لئے اس معطلی کے دوران اسے کسی سرکاری سہولت استعمال کرنے کا اخلاقی جواز حاصل نہیں ،ذرائع نے مزید بتایا کہ معطل اراکین اسمبلی نے اپنی رکنیت بحال کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا اورکئی کی رکنیت بھی گزشتہ روز بحال ہوگئی لیکن جن وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی رکنیت تاحال معطل ہے و ہ اپنی سرکاری دفاتر کو بدستور استعمال کررہے ہیں اور سرکاری پرٹوکول لے رہے ہیں۔