لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف بیوٹیشن نوری نینا رواں ماہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں بیوٹی ایکسپو اور فیشن شو کا انعقاد کرینگی، اس حوا لے سے ا نہو ں نے اپنی تیار یا ں مکمل کرلی ہیں۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیوٹیشن نوری نینا کا کہنا تھا کہ لاہور میں کافی عرصہ بعد بیوٹی ایکسپو کا اہتمام کر رہی ہوں جہاں ملک بھر سے بیوٹیشن اور فیشن کی دلدادا خواتین شرکت کر رہی ہیں۔میوزیکل فیشن شو بھی رکھا گیا ہے جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی۔