لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا بھی شوبز میں انٹری دینے کی بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔ریا رانا بنیادی طور پر میک اپ آرٹسٹ ہیں لیکن وہ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں جانے کی خواہش مند ہیں۔ ریا رانا نے حال ہی میں ایک ڈیزائنر کے ساتھ شوٹ کرایا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔