اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)حکومت نے معیشت کاپہیہ چلانے کیلئے اقدامات کافیصلہ کرلیا، حکومت نے پلاٹوں کی فروخت پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کی تیاری کرلی،نئے فیصلے کے تحت 3سال رکھ کرپلاٹ بیچنے پر20فیصدودہولڈنگ ٹیکس لاگونہیں ہوگا،سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے آئندہ ہفتے نیافیصلہ متو قع ہے ۔