ڈیووس ،واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان ہم منصب اشرف غنی سے کہا ہے کہ وہ معنی خیز مذاکرات کے آغاز سے قبل طالبان کے حملوں میں غیرمعمولی کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے افغانستان کی سکیو رٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ طالبان کی جانب سے حملوں میں نمایاں اور دیرپا کمی کی ضرورت ہے جو افغانستان کے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفت و شنید کو آسان بنائے گی۔ علا وہ ازیں عراقی صدر برہم صالح نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور ان سے اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔دونوں رہنما ئوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ عراق سے فوج نہیں نکالے گا ۔ ٹر مپ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے دعویٰ کیا کہ ان کی حال میں ہی ٹائر ایجاد کر نے والے شخص سے بات ہو ئی ہے ۔