کلکتہ(نیٹ نیوز ) مغربی بنگال میں بھارتی فورسز کی پولنگ سٹیشن پر فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ حلقہ سیتال کوچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامی آرائی کے دوران نیم فوجی دستے کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،متعدد افراد زخمی ہو گئے ،مڈبھیر میں بے جے پی کارکن بھی ہلاک ہوگیا ،الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق پولنگ سٹیشن پر 400 سے زائد مشتعل افراد نے دھاوا بولا،وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے ایک دوسرے پر پرتشدد واقعات کا الزام لگا یا ہے ۔بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات والے دن پولنگ سٹیشن پر تعینات نیم فوجی دستے کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں ۔اس دوران حلقہ سیتال کوچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامی آرائی کے دوران نیم فوجی دستے کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کلکتہ کے ضلع کوکبہار کے حلقے سیتال کوچی ایک پولنگ سٹیشن پر 400 سے زائد مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے دفاع میں وہاں موجود نیم فوجی دستے نے فائرنگ کردی۔