کمپالا(آن لائن)مغربی یوگنڈا میں سیلاب میں تقریباً12افراد بہہ کر ہلاک ہو گئے ہیں ، یہ بات صلیب احمر نے گزشتہ روز بتائی جب مشرقی افریقی ملک طوفانی بارش کا شکار تھا ۔ ضلع بنڈی بگھیو میں صلیب احمر کی برانچ منیجر ڈیانا توموہمبیسے نے کہا ہے کہ ہم نے پانیوں سے 12لاشیں نکالی ہیں اور ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بارش گزشتہ رات شروع ہوئی اور صبح نو بجے تک جاری رہی ۔ انہوں نے کہاکہ متعدد مکانات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں ، سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور کچھ مکمل طور پر پانی میں بہہ گئی ہیں ۔ صلیب احمر نے پولیس ، فوج اور کمیونٹی اراکان کے ہمراہ 12متاثرہ علاقوں میں تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کررکھا ہے ۔