اسلام آباد(خبر نگار)ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک اعلا میہ میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھو سہ کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے کیس سے منسوب بیان کی تردید کی گئی ہے اور اس بیان کو حقائق کے منافی ، غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشرف کیس میں چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو عدالتی احکامات کے علا وہ کوئی ہدایات جا ری نہیں کیں۔چیف جسٹس کی گفتگو سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جن ٹی وی ، اخبارات نے چیف جسٹس کے متعلق غلط خبریں چلا ئیں اب وہ ادارے اسی انداز میں سپریم کورٹ کی تردید کو چلائیں، مشرف کیس میں چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے سواکوئی حکم نہیں دیا اس با ر ے میں سپریم کورٹ کے مختلف بینچز مختلف اوقات میں اپنے فیصلے سنا چکے ہیں جن کو ترجمان کی جانب سے جا ری تردید میں بھی بیان کیا گیا ، اس لیے مشرف کیس کے حوالے سے لگنے والی خبر بغیر مصدقہ ذرائع چلائی گئی۔