واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) چین نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ادلے کا بد لہ اصول کے تحت اس کوجواب دیگا ،چین کبھی بھی اس خطے میں اپنے اور اپنے اتحادی ممالک کے مفادات کو گزند نہیں پہنچنے دیگا، چین اپنے مفادات کا تحفظ کرنا خوب جانتا ہے ، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار بنانے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی خوف کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں چینی سفیر سوئی تیانکائی کا کہنا ہے کہ اس خطے میں امریکہ جو گیم کھیل رہا ہے اس سے ہم پوری طرح واقف ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق چین نے جس طریقے سے بھارت کو چاروں طرف سے گھیرا ہے اس نے بھارتی حکمرانوں اور ملٹری سٹیبلشمنٹ کو ششدر کر دیا ہے ، چین نے کئی سال پہلے ہی بلیو پرنٹ تیار کر رکھا تھا اور وہ بھارت کی کسی بڑی غلطی کا انتظار کر رہا تھا ،جب بھارت نے کشمیر اور لداخ کا سٹیٹس تبدیل کیا، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نے ہنگامی بنیادوں متنازعہ علاقوں پر قبضہ کر لیا ۔اگر چین بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہوئے تو چین پاکستان کی مدد سے کشمیر میں اپنی افواج کو بھی بھیج سکتا ہے ۔