کراچی (سٹاف رپورٹر)آئی جی سند ھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی میں مولانا مفتی تقی عثمانی حملہ کیس میں ملوث سہولت کاروں سمیت متعدد ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا ہے ،جبکہ حملے کے مین کرداروں تک پولیس پہنچ چکی ہے ۔ کلفٹن میں سندھ پولیس کے غازی افسران وجوانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوری کے واقعات میں انتہائی کمی ہوئی ہے اوران میں مزید کمی آئے گی۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کے تابع ہے ،سندھ پولیس وزیراعلیٰ سندھ کی دی پالیسی پرعمل کرتی ہے ۔