لاہور،ملتان( این این آئی،خبر نگار )مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے بعد ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کی تصویر لگاکر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فوری دے دیتے ہیں۔ محمد شفیق نامی صارف نے لکھا اس لڑکی نے مفتی عبدالقوی سے کیوں ملاقات کی ؟ کیا مفتی عبدالقوی دوبارہ خبروں میں آنا چاہتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔ملتان سے خبر نگار کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ 7 دسمبر کو حریم شاہ سے اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں ملاقات ہوئی جس پر حریم شاہ نے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا ، میں نے حریم شاہ کو روش بدلنے کی نصیحت کی۔