راولپنڈی(92نیوزرپورٹ)مالاکنڈبحالی مرکزمیں انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی،آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے مہمان خصوصی تھے ،وزیراعلی ٰنے پروگرام کی کامیاب تکمیل پرموجودبچوں کو مبارکباددی۔وزیراعلی ٰخیبرپی کے محمودخان نے کہاکہ پاکستان کے مفید شہری بن کرانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کام کریں،انتظامیہ سبائون مرکزکی مفیدشہری بنانے کیلئے تربیتی کاوشیں قابل تعریف ہیں،وزیراعلی ٰنے سبائون بحالی نومرکزمالاکنڈکو خبیرمنتقل کرنے کا اعلان کردیا،موجودہ بنیادی ڈھانچہ مالاکنڈیونیورسٹی کے خواتین کیمپس کیلئے مختص کردیاگیا۔سبائون بحالی مرکز2009میں قائم کیاگیاتھا،سبائون مرکزکے قیام کا مقصدعسکریت پسندوں کے زیراثربچوں کی انتہاپسندی سے بحالی تھی،سبائون مرکزمالاکنڈنے 220معصوم بچوں کیلئے کورسزکرائے ،کورکمانڈرپشاوربھی اختتامی تقریب میں موجودتھے ۔