سری نگر(کے پی آئی،این این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مزید 200کمپنیاں تعینات کردی گئیں۔مغربی بنگال اور دوسری بھارتی ریاستوں سے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ،پلوامہ سے 15نوجوان گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردی گئے ، بس سٹینڈ ترال میں پراسرار دھماکہ میں 7شہری زخمی ہو گئے ، وادی میں بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کردیئے گئے ،یاسین ملک کی ویڈیو لنک پیشی ہوئی ،سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کو کھلی جیل میں بدلنے سے بھی مطمئن نہیں،مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ کے 2.5 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 23اموات ہوئی ہیں، دریں اثناجموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے 23افرا متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 4کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بھارتی حکومت نے بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید 200 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر تعینات کردیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت نے کشمیریوں میں خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی اس طرح کی نقل و حرکت دے کھنے کو ملی تھی، مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی اتنی بڑی نقل و حرکت کسی بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے ،کچھ سیاسی رہنماں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انہیں دوبارہ حراست میں لیا جاسکتا ہے ۔عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسزکی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں 15بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدیدمذمت کی۔