سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو مسلسل 97ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار رہا جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ بدستور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کشمیری عوام انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروس کی بندش کے باعث پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔