اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہو رہا ہے ۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکار کے دبائو کا مقابلہ کیسے کرتی ہے ۔