سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں کشمیرمیں کورونا وائرس سے مزید10افراد فوت ہوگئے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار891 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعدادایک لاکھ 7ہزار330ہوگئی جن میں 42 ہزار825جموں جبکہ 64 ہزار 505 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ گذشتہ روزکورونا وائرس سے مزید 10افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1651ہوگئی ہے ۔ ان میں 566 جموں جبکہ 1085کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 431 کیسز میں 178کشمیر جبکہ 253 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 178 کیسز میں 84سرینگر، 18 بارہمولہ، 16بڈگام، 19 پلوامہ، 14 کپوارہ،2اننت ناگ، 7بانڈی پورہ، 12گاندربل، 3کولگام اور 3 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 253 متاثرین میں 122 جموں، 3 راجوری، 37 ادھمپور، 14ڈودہ، 9کٹھوعہ، 11 پونچھ، 17 سانبہ، 16 کشتواڑ، 18 رام بن اور 6ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 10افراد فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 6کشمیر جبکہ 4جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہو گیا ہے ۔