اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 29 اگست کو شام پانچ بجے طلب کر لیا ۔اجلاس کے پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس حوالے سے حکمت عملی پر بحث ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطحی پر اجاگر کرنے کے لئے پارلیمانی ڈپلومیسی کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی پر بھی تجاویز دی جائیگی- اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔