کراچی (نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے آگئے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جانا چاہیے ۔شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی اور وہ کیوں سو رہی ہے ؟ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری بلااشتعال جارحیت اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سلسلے میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔شاہد آفریدی کی اس ٹویٹ پر ان کے حریف سابق بھارتی اوپنر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رہنما گوتم گمبھیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی بالکل درست ہیں لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب 'پاکستان کے کشمیر' میں ہو رہا ہے ۔اپنی ٹویٹ کے اختتام پر انہوں نے مزید تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں، بیٹا ہم جلد ہی اسے حل کریں گے ۔ آفریدی آمنے سامنے