سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پانچوں شہدا کو لاشیں ورثا کو دینے سے انکار کرتے ہوئے گمنام قبرستان میں زبردستی تدفین کردی۔جنوبی کشمیر سے شہری کی پراسرار لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ کورونا سے مزید 9افراد ہلاک ہو گئے ،کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اخبارات کا گلا گھونٹ رہا ہے ،مزید براں ڈاکٹر فاروق عبداﷲ 84 ویں سالگرہ منارہے تھے کہ بھارتی تفتیشی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں انہیں پھر طلب کر لیا اور کئی گھنٹے ان سے تفتیش کی ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں شہید کمانڈر توصیف احمد کھانڈے ،عمر احمد سمیت 5 کشمیری نوجوانوں کو شمالی کشمیر میں سپردخاک کر دیا گیا ،پولیس سربرارہ دلباغ سنگھ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سال2020 میں40 پولیس اہلکار بھی مارے گئے گزشتہ 30 سال میں عسکریت مخالف کارروائیوں میں6 ہزار پولیس اہلکار مارے گئے ۔ جنوبی کشمیر میں محمد یاسین کیانی نامی شہری کی لاش پر اسرارحالت میں بر آمد ہوئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے ا یڈیٹرز کی تنظیم کشمیرایڈیٹرز گلڈ نے کشمیرٹائمز کا دفتر سیل کرنے پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ترجمان کشمیرایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارتی حکومت کشمیر میں اخبارات کا گلا گھونٹ رہی ہے۔