واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورتحال جاننے کیلئے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تنظیم نے کہا وبا کے دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو مہلک ثابت ہوسکتا ہے ، اس نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے انٹرنیٹ کو فوری بحال کیا جائے تاکہ وہاں کورونا کی وجہ سے جاری صورتحال کا صحیح سے اندازہ لگایا جاسکے ۔