سرینگر(این این آئی، آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کرفیو اور لاک دوران بھی کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس سے کشمیری عوام سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں سے 35 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے رہنما زبیر احمد میر نے ڈومیسائل کے نئے قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ اقدام اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کیا ہے ۔ انہوں نے کورونا کے پیش نظر جیلوں میں قید کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کئی ملکوں نے ان حالات میں انسانی بنیادوں پر قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا، کشمیری قیدیوں کا بھی حق بنتا ہے کہ انہیں رہا کیا جائے ۔علاوہ ازیں ضلع اننت ناگ میں نامعلوم افراد نے ایک دکاندار کو گھر کے باہرگولی مار کر ہلاک کر دیا۔