لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لاہور جنرل ہسپتال کو مقرر کردہ معیارات پر پورا اترنے کے نتیجہ میں باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کر دیا ہے جو جون 2024تک کارآمد ہو گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے امید ظاہر کی کہ ادارے کے تمام ڈاکٹرز و دیگر ملازمین اسی پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ہسپتال اور تمام سٹاف کو ملنے والے موجودہ اعزاز کو برقرار رکھیں گے ۔