کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں امن و امان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر غور آئے ، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی کی تقرری سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت پر اعتماد میں لیا اور مشتاق مہر پر مزید مشاورت، تحفظات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے مسائل کے حل کیلئے باہمی گفت و شنید ضروری ہے ۔