رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی کارستانی ثابت ہوا جس میں را ملوث ہے ، بھارت دہشت گردوں کو اپنے ملک میں تلاش کرے ،بغیر تصدیق الزام افسوسناک ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ، الزام تراشیوں سے پہلے کچھ حاصل نہ ہوا نہ اب ہوگا ،پاکستان کو دباؤ میں لایا جاسکتا ہے اور نہ ہی سفارتی طورپرتنہا کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے ، روزگار تعلیم صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ سعودیہ کی معاشی ترقی میں شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم کردار ہے ۔